ETV Bharat / state

مرکزی وزراء کی نائب صدر سے ملاقات

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 2:13 PM IST

قانون و انصاف کے مرکزی وزیر کیرن رجیجو، ماہی گیری، مویشی پروری و ڈیری مصنوعات کے وزیر پرشوتم روپالا اور وزیر مملکت ایل۔ مورگن نے نائب صدر سے خیر سگالی ملاقات کی۔

مرکزی وزراء کی نائب صدر سے ملاقات
مرکزی وزراء کی نائب صدر سے ملاقات

نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو سے ہفتہ کے روز مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، دھرمیندر پردھان، منسکھ مانڈویا، کرن رجیجو، اشونی ویشنو اور پروشوتم روپالا نیز کئی دیگر ریاستی وزرا نے ملاقات کی۔

نائب صدر سیکرٹری ٹریٹ نے یہاں بتایا کہ 'محنت و روزگار، سیاحت و آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، صحت اور کنبہ بہبود اور کیمیکل و فرٹیلائر کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا، تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور کاروباری کے وزیر دھرمیندر پردھان نے نائب صدر کی رہائش گاہ پر خیر سگالی ملاقات کی۔ تمام وزرا کی یہ ملاقات الگ الگ ہوئی۔

دھرمیندر پردھان کے ساتھ وزیر مملکت برائے تعلیم ان پورن دیوی اور سبھاش سرکار اور تعلیم و خارجہ امور کے وزیر راجکمار رنجن سنگھ بھی موجود تھے۔ نائب صدر سکریٹریٹ نے کہا کہ 'یہ تمام وزراء سے خیر سگالی ملاقات تھی۔'

قانون و انصاف کے مرکزی وزیر کیرن رجیجو، ماہی گیری، مویشی پروری و ڈیری مصنوعات کے وزیر پرشوتم روپالا اور وزیر مملکت ایل۔ مورگن نے نائب صدر سے خیر سگالی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: نائیڈو نے مختلف سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا

ریلوے اور مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو اور بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت راجکمار سنگھ نے بھی نائیڈو سے ملاقات کی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.