مودی حکومت کی دوسری مدت کار کا بھی یہ پہلا عام بجٹ ہے۔
وزیر خزانہ کا کام کاج سنبھالنے کے بعد سے ہی محترمہ سیتارمن بجٹ کی تیاریوں میں مصروف ہو گئیں۔
اس سلسلے میں وہ ہر شعبے کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ بھارتی معیشت کے تعلق سے اہم ممالک کے سفارت کاروں اور معروف ماہر اقتصادیات اور سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے بھی ملاقات کر چکی ہیں۔
نوٹوں کی منسوخی اور جی ایس ٹی کے نافذ کرنے کے بعد سے ملک کی معیشت پر کافی دباؤ ہے اور امید کے مطابق روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہو رہے ہیں۔