ETV Bharat / state

Independence Day 2023 ہندوستان امن کا حامی، لیکن دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے: راجناتھ - Rajnath Singh addressed the armed forces

ملک بھر میں آج 77 واں یوم آزادی کا جشن منایا جارہا ہے۔ سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے مختلف ریلیاں اور پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں۔ India is Fully Capable of Retaliating against The Enemy says Rajnath SIngh

آج 77 واں یوم آزادی کا جشن
آج 77 واں یوم آزادی کا جشن
author img

By

Published : Aug 15, 2023, 7:23 AM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان ہمیشہ سے امن کا حامی رہا ہے لیکن اگر کوئی دشمنی کے جذبے سے اس کی طرف غلط نظروں سے دیکھے تو ہندوستانی فوج اس کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پیر کو 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ نے آل انڈیا ریڈیو کے ذریعے مسلح افواج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ایک قوم کے طور پر، ہمارے قدیم اصول پوری دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں، کہ ہندوستان ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے۔ ہم نہ صرف امن کے خواہاں ہیں بلکہ اپنے عمل سے امن کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ اگر کوئی ہماری طرف بد نیتی یا دشمنی کے جذبات سے دیکھنے کی جرات کرتا ہے تو ہماری افواج اس کا منہ توڑ جواب دیں گی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت قومی مفاد کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ مسلح افواج کو مزید طاقتور، اور نئے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنانے کی ضرورت ہے، اس لیے حکومت شروع ہی سے افواج کو عالمی معیار کے آلات، ہتھیاروں اور تربیت سے لیس کرنے میں مصروف رہی ہے۔ اس سے نہ صرف جنگ میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ فوجیوں کے حوصلے بھی بلند ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کے ہر ایک شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، صدر مرمو کا یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب

راجناتھ سنگھ نے مسلح افواج اور ان کے اہل خانہ کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ ملک اس تہوار کو ذہنی سکون کے ساتھ منانے کے قابل ہے کیونکہ ملک جانتا ہے کہ سرحدوں پر کھڑے فوجی ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔ اس آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے فوجیوں کی عظیم قربانیوں پر قوم ہمیشہ آپ کی مقروض رہے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.