اب وزارت داخلہ کی جانب سے مستقل طور پر دارالحکومت دہلی میں پورے نظام کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیانند رائے اور جنوبی دہلی کے رکن پارلیمان رمیش بڈھوری نے جنوبی دہلی کے آئیسولیشن مراکز کا دورہ کیا۔
جب کہ چند روز قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے سب سے بڑے کووڈ 19 ہسپتال ایل این جے پی کا دورہ کر وہاں کے حالات کا جائزہ لیا تھا۔
اس سلسلے میں نتیانند نے کووڈ 19 کے آئیسولیشن مراکز کا دورہ کیا ہے، انہوں نے وہاں کے حالات کا جائزہ لیا، اس کے علاوہ مرکزی وزیر نے مختلف قسم کی ہدایات بھی دیں۔
دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے۔
اب یہ تعداد 47 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔
اس لیے قومی دارالحکومت میں کورونا کی روک تھام کے لیے متعدد کوششیں کی جا رہی ہیں۔