مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اے بی وی پی کے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سات دہائیوں سے یہ پریشد اپنے قوم پرست نظریے سے نوجوانوں کو ملک کی خدمت کرنے کے لیے تحریک دینے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔
پریشد کا آج 71 واں یوم تاسیس ہے۔ اس کی بنیاد 9 جولائی 1949 کو بلراج مندھوک نے رکھی گئی تھی ۔ مسٹر شاہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ’’ گذشتہ سات دہائیوں سے پریشد اپنے قوم پرست نظریے کے ذریعہ نوجوانوں کو ملک کی خدمت کے تیئں راغب کرنے میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہے۔ سوامی ویویکانند جی کے نظریات پر چل کر ملک کی تعمیر کے راستے پرگامزن پریشد کے سبھی کارکنوں کو یوم تاسیس کی مبارک باد ‘‘۔