ETV Bharat / state

مرکزی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

مرکزی کابینہ کا اجلاس آج قومی دارالحکومت میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ 8 جولائی کے اجلاس میں کابینہ نے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا میں توسیع کی منظوری دی تھی۔

مرکزی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
مرکزی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
author img

By

Published : Jul 29, 2020, 9:44 AM IST

مرکزی کابینہ کا اجلاس بدھ کے روز ہوگا، اور امید کی جارہی ہے کہ اس اجلاس میں کچھ اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ یہ اجلاس وزیر اعظم کی رہائش گاہ سات لوک کلیان مارگ پر ہوگا۔

مرکزی کابینہ نے آخری بار 8 جولائی کو اجلاس کیا تھا، اس وقت کابینہ نے آجر اور ملازم کے پی ایف شراکت کی ادائیگی کے لیے اسکیم کو اگست تک بڑھانے کی تجویز کو منظوری دی تھی۔

کابینہ نے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا میں مزید پانچ ماہ کی توسیع کی بھی منظوری دی ہے جس کے تحت 81 کروڑ افراد میں 203 لاکھ ٹن اناج تقسیم کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے مئی میں پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت اسکیم کو اگست تک تین ماہ کے لیے بڑھانے کا اعلان کیا تھا، جہاں حکومت کو پی ایف کے شراکت میں 24 فیصد حصہ اگست تک ادا کرنا ہوگا ، جس سے 3.67 لاکھ آجروں اور 72.22 لاکھ ملازمین کو ریلیف ملے گا۔

کابینہ نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت سب سکیم کے طور پر شہری تارکین وطن یا غریبوں کے لیے سستی رینٹل ہاؤسنگ کمپلیکس (اے ایچ آر سی) کی ترقی کو بھی منظوری دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.