ETV Bharat / state

کانگریس-چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین معاہدہ سے متعلق درخواست پر سماعت سے انکار - چینی کمیونسٹ پارٹی

سپریم کورٹ نے جمعہ کو کانگریس اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے مابین ہوئے معاہدہ سے متعلق معاملہ میں داخل درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کردیا۔

Unheard in law: SC on 2008 Congress-Communist Party of China MoU
کانگریس-چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین معاہدہ سے متعلق درخواست پر سماعت سے انکار
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 12:31 AM IST

چیف جسٹس ایس اے بوبڑے کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے کہا،’’معاف کیجیے،ہم اس درخواست کو سننے کے خواہش مند نہیں ہیں۔

درخواست گزار ششانک شیکھر جھا نے دراصل یہ درخواست سال 2008 میں کانگریس اور چین کی کمیونسٹ پارٹی آف چین کے ساتھ معاہدہ کی جانچ کرنے کے تعلق سے داخل کی تھی جس پر سماعت کرنے سے سپریم کورٹ نے انکار کردیا۔

جج بوبڑے نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’چین کی حکومت کے ساتھ کوئی سیاسی پارٹی کیسے معاہدہ کرسکتی ہے یہ قانون کے تحت نہیں ہے۔

درخواست گزارکی جانب سے پیش ہوئےوکیل مہیش جیٹھ ملانی نے کہا،’اس معاہدہ کا مقصد صحیح نہیں ہے اور یہ معاہدہ لوگوں کے سامنے اجاگر ہونا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے حالانکہ بعد میں درخواست گزار کو ہائی کورٹ جانے کے لیے کہا جس کے بعد عرضی واپس لے لی گئی۔قابل ذکر ہے کہ لداخ کی وادی گلوان میں چینی افواج کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں انڈین فوج کے 20جوان شہید ہوگئے تھے جس کے بعد کانگریس نے مرکزی حکومت پر اس معاملے میں پوری طرح ناکام ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

کانگریس کی جانب سے اس تنقید کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان ہوئے معاہدے کا مدا اٹھایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.