نئی دہلی: سال 2020-21 میں کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باوجود ملک میں بے روزگاری کی شرح 4.2 فیصد رہی جو کہ گزشتہ چار سالوں میں سب سے کم سطح ہے۔ منگل کو یہاں جاری حکومت کے لیبر فورس سروے 2020-21 کے مطابق، جولائی 2020 سے جون 2021 کی مدت میں لیبر فورس کی شرکت بڑھ کر 41.6 فیصد ہو گئی۔ سال 20-2019 میں بے روزگاری کی شرح 4.8 فیصد اور لیبر فورس کی شرکت کی شرح 40.1 فیصد تھی۔ Unemployment Rate of 4.2% in 2020-21
مرکزی وزارت برائے شماریات اور پروگرام کے نفاذ کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2017-18 میں بے روزگاری کی شرح 6.1 فیصد تھی اور لیبر فورس کی شرکت کی شرح 36.90 فیصد تھی اور سال 2018-19 میں بے روزگاری کی شرح 5.8 فیصد تھی اور لیبر فورس شرکت کی شرح 37.5 فیصد تھی۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2020-21 میں کورونا وبا کی وجہ سے کاروبار بند رہے اور معیشت کو طویل لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا۔
یو این آئی
یہ بھی پڑھیں: