ETV Bharat / state

آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت 75 "ہنر ہاٹ" کا اہتمام کیا جائے گا: مختار عباس نقوی

author img

By

Published : Aug 16, 2021, 6:20 PM IST

آزادی کے 75 برس کے جشن "امرت مہوتسو" کے تحت ملک بھر میں 75 "ہنر ہاٹ" کے ذریعے سات لاکھ پچاس ہزار دستکاروں، کاریگروں ، ہنرمندوں کو روزگار اور ملازمت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

آزادی کے امرت مہوتسو
آزادی کے امرت مہوتسو

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ آزادی کے 75 برس کے جشن "امرت مہوتسو" کے تحت ملک بھر میں 75 "ہنر ہاٹ" کے ذریعے سات لاکھ پچاس ہزار دستکاروں، کاریگروں ، ہنرمندوں کو روزگار اور ملازمت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مختار نقوی نے پیر کے روز یہاں کہا کہ 'ملک بھر میں خالی پڑی وقف کی اراضی پر 75 "امرت مہوتسو پارک" بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ "امرت مہوتسو پارک" مرکزی وزارت اقلیتی امور کی 'وقف ترقیاتی اسکیم' اور 'پردھان منتری جن وکاس پروگرام' کے تحت تعمیر کیے جائیں گے'۔

انہوں نے بتایا کہ 2023 تک "امرت مہوتسو" کے تحت، ملک بھر میں"میرا وطن، میرا چمن" مشاعرے کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس میں ملک کے معروف اور ابھرتے ہوئے شعراء و شاعرات "ایک بھارت-شریشٹھ بھارت" کے عزم سے بھرا پیغام دیں گے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ ملک کے تمام حصوں میں 75 "ہنر ہاٹ" کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں ملک کے ہر علاقے کے کاریگر، دستکار،ہنرمند اپنی ہاتھ سے تیار کردہ دیسی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کریں گے۔ مقامی "ہنر ہاٹ" میں ملک کے مختلف علاقوں سے روایتی پکوانوں اور غذاؤں کا ایک سیکشن "باورچی خانہ" بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے نامور فنکاروں کے ثقافتی پروگرام بھی ہر شام "ہنر ہاٹ" میں منعقد کیے جائیں گے۔

مزید پڑھین:

دہلی حکومت کی جانب سے امرت مہوتسو کی شروعات

مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک کے مختلف وقف بورڈوں کی جانب سے 75 "امرت مہوتسو پارک" کے لیے زمین دی جارہی ہے، جہاں شاندار پارکس تعمیر کیے جائیں گے اور ان میں آزادی کی جدوجہد میں شراکت کی تاریخ کو خوبصورت اور فنکارانہ انداز میں پیش کیا جائے گا۔ ان پارکوں میں یوگا، ورزش، چہل قدمی، بچوں کے کھیل کا علاقہ، درخت اور پودے اور کامن سروس سنٹر بھی ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.