ETV Bharat / state

Unani Health Mela in Jamia جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تین روزہ یونانی ہیلتھ میلے کا انعقاد - دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ

دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تین روزہ یونانی ہیلتھ میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس میلے میں دہلی کی معروف دواساز کمپنیوں نے شرکت کرتے ہوئے ہوئے اسٹالز لگاکر اپنے پروڈکٹس کی نمائش کی۔ Unani Health Mela in Jamia

Unani Health Mela in Jamia
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تین روزہ یونانی ہیلتھ میلے کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 16, 2022, 6:01 PM IST

نئی دہلی: ملک کی یونانی دواساز کمپنیوں کی معروف تنظیم یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن کی جانب سے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تین روزہ میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس میلے میں دہلی کی معروف دواساز کمپنیوں نے شرکت کی ہے اور اسٹال لگاکر اپنے پروڈکٹس کی نمائش کی۔ میلے کے آغاز ہوتے ہی پہلے دن کافی بھیڑ دیکھی گئی۔ اسٹوڈنٹس کے ساتھ ساتھ علاقے کے لوگ بھی پہنچ رہے ہیں۔ Unani Health Mela in Jamia

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تین روزہ یونانی ہیلتھ میلے کا انعقاد

اس دوران میلے میں شریک دکانداروں نے بتایا کہ اڈما اپنے پروڈکٹس کو لے کر یہاں آئے ہیں اور اس میلے میں نمائش کرنے سے ان کے پروڈکٹس کے بارے میں لوگوں کو جانکاری مل جائے گی۔ پہلے دن کافی تعداد میں لوگ آئے اور یونانی دوائی کے بارے میں لوگ جانکاری لے رہے ہیں جبکہ بیشتر لوگ خریداری بھی کررہے ہیں۔

صدر لیباریٹریز کے ڈائریکٹر حکیم ارباب الدین نے بتایا کہ ان کے یہاں تین سو سے زائد قسم کی دوائیاں تیار ہورہی ہیں۔ ان میں کچھ چنندہ دوائیں لے کر اڈما کے اس میلے میں آئے ہیں۔۔جس میں کی ایسے پروڈکٹس ہیں، جو ٹھنڈی اور شوگر کے لیے کافی فائدہ مند ہے۔

دہلی ریمیڈیز کے منیجنگ ڈائریکٹر محسن علی نے کہا کہ کورونا وائرس کے بحران کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اڈما کا پانچواں اڈما ڈے منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈے کو ہر سال کے اکتوبر مہینے میں منایا جاتا ہے۔ دہلی ریمیڈیز کے بھی متعدد پروڈکٹس نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ وہیں عرش انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر محمد جنید نے کہا کہ وہ اس میلے میں را مٹریل لے کر آئے ہیں، ان کی کمپنی دوا ساز کمپنیوں کو را مٹریل سپلائی کرتی ہے اور دوا بنانے کے لیے را مٹریل کوئی بھی حاصل کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Unani Medicine Mela: جامعہ ہمدرد میں یونانی ادویات کی نمائش

ناز ہربل کے ڈائریکٹر اوریونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن کے میڈیا انچارج اعجاز احمد اعزازی نے کہا کہ اڈما کی جانب سے تین روزہ ہیلتھ میلہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقد کیا گیا ہے جس میں مختلف دواز ساز کمپنیوں کی جانب سے الگ الگ اسٹال لگائے گئے ہیں۔ یہاں یونانی سے متعلق لیکچر اور ورکشاپ ہے اور عوام الناس کے لیے حکیموں کا انتظام ہے جو مفت میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک علاج کرا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.