اگلی سماعت میں عدالت میں اب تک ہونے والی سماعت کی رپورٹ بھی سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوگی۔
سپریم کورٹ نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت سے پوچھا کہ اس معاملے کی سماعت پوری کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 45 روز کے اندر غیر جانبدار اور جلد سماعت کرنے کا حکم دیا تھا۔ دارالحکومت کی نچلی عدالت میں اس معاملے کی سماعت چل رہی ہے۔ تمام ملزموں کو تہاڑ جیل میں رکھا گیا ہے۔
اترپردیش کے ضلع کانپور میں واقع رائے بریلی جیل میں اناؤ ریپ متاثرہ کے چاچا مہیش سنگھ بند ہیں۔ ان سے ملاقات کے لیے متاثرہ، ان کی ماں، چاچی اور وکیل مہندر سنگھ ایک کار میں رائے بریلی جیل جا رہے تھے کہ راستے میں گروبخش گنج کے پاس ایک ٹرک نے زور دار ٹکر مار دی۔ اس میں متاثرہ کی والدہ اور چاچی کی موت ہو گئی جب کہ ریپ متاثرہ اور ان کے وکیل مہندر سنگھ شدید زخمی ہو گئے تھے۔