ETV Bharat / state

Delhi Riots 2022: عمر خالد اور شرجیل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 27 جولائی تک ملتوی

author img

By

Published : Jul 4, 2022, 10:38 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے جے این یو کے سابق طلباء عمر خالد، شرجیل امام اور جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شفا الرحمان کی ضمانتی عرضی پر سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ ان سبھی پر فروری 2020 میں دہلی فسادات کی سازش رچنے کا الزام ہے، جب کہ ملزمین کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس نے ان کی آواز دبانے کے لیے انہیں جھوٹے الزامات میں پھنسایا ہے۔ Umar Khalid bail plea hearing adjourned till July 27

عمر خالد کی درخواست ضمانت کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طلباء عمر خالد، شرجیل امام اور جامعہ ملیہ اسلامیہ (اے اے جے ایم آئی) طلباء یونین کے سابق صدر شفا الرحمان کی ضمانتی درخواستوں پر سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی۔ ان سبھی پر فروری 2020 میں دہلی فسادات کی سازش رچنے کا الزام ہے، جب کہ ملزمین کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس نے ان کی آواز دبانے کے لیے انہیں جھوٹے الزامات میں پھنسایا ہے۔ Umar Khalid bail plea hearing adjourned till July 27

دہلی پولیس نے خالد، امام، رحمان اور کئی دیگر کے خلاف سخت غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مبینہ طور پر فسادات کے ماسٹر مائنڈ ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس نے سماجی کارکن خالد سیفی، جے این یو کی طالبات نتاشا ناروال اور دیونگنا کلیتا، جامعہ کوآرڈینیشن کمیٹی کی رکن صفورا زرگر، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سابق کونسلر طاہر حسین اور کئی دیگر کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں کے دوران فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں تشدد پھوٹ پڑا تھا، جس میں 53 افراد ہلاک اور 700 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ ٹرائل کورٹ نے بالترتیب 24 مارچ اور 11 اپریل کو خالد اور امام کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھی۔ اس کیس میں ٹرائل کورٹ نے 24 مارچ کو خالد، 7 اپریل کو رحمان اور 11 اپریل کو امام کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔ اس کے بعد ان لوگوں نے دہلی ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ Umar Khalid bail plea hearing adjourned till July 27

مزید پڑھیں:

خالد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینئر وکیل کووڈ-19 کی وجہ سے عدالت میں پیش ہونے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اس لیے عدالت کی کارروائی چند روز کے لیے ملتوی کی جائے۔ جسٹس سدھارتھ مردول اور جسٹس رجنیش بھٹناگر کی ڈویژن بنچ نے ضمانت کی درخواست پر سماعت 27 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے خالد کی طرف سے دلائل سنے گی اور پھر کیس کے دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کرے گی۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.