ETV Bharat / state

برطانیہ میں دیوالی کے موقع پر جے شنکر کی مہمان نوازی

مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر برطانیہ کے پانچ روزہ سرکاری دورہ پر ہیں۔ جہاں انہوں نے برطانوی وزیراعظم رشی سنک سے دیوالی کے موقع پر ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Downing Street for Diwali tea
Downing Street for Diwali tea
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2023, 9:20 AM IST

لندن: برطانوی وزیر اعظم رشی سنک اور ان کی اہلیہ اکشتا مورتی نے اتوار کو ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ان کی اہلیہ کیوکو جے شنکر کا استقبال کیا اور ان دونوں کی دیوالی کی چائے پر میزبانی کی۔

مرکزی وزیر خارجہ جے شنکر نے برطانوی وزیر اعظم سنک اور ان کی اہلیہ کا گرمجوشی سے استقبال اور مہمان نوازی کے لیے تشکر کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے ایکس پر ایک تشکر کے پیغام میں کہا کہ "دیوالی کے دن وزیر اعظم رشی سنک سے ملاقات کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔ وزیراعظم نریندر مودی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں فعال طور پر مصروف ہیں"۔ مرکزی وزیر جے شنکر نے پوسٹ میں مزید کہا کہ "سب کو ایک بہت خوشحال دیوالی کی مبارکباد۔ امید ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار سب کے لیے امن، خوشحالی اور صحت لائے"۔

  • Delighted to call on Prime Minister @RishiSunak on #Diwali Day. Conveyed the best wishes of PM @narendramodi.

    India and UK are actively engaged in reframing the relationship for contemporary times.

    Thank Mr. and Mrs. Sunak for their warm reception and gracious hospitality. pic.twitter.com/p37OLqC40N

    — Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) November 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر برطانیہ کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورہ کا مقصد دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا اور "دوستانہ تعلقات کو نئی تحریک دینا" ہے۔ برطانیہ میں ایس جے شنکر کا آج لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام دیوالی کے استقبالیہ سے خطاب کرنے کا امکان ہے۔ مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا لندن میں اپنے برطانیہ کے ہم منصب خارجہ سکریٹری جیمز کلیورلی کے ساتھ بات چیت کے دوران اگلے چند مہینوں میں برطانوی وزیراعظم کے ممکنہ دورہ ہندوستان کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کرنے کا امکان ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ "ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان بڑھتی ہوئی دو طرفہ شراکت داری ہے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ ایس جے شنکر اپنے ہم منصب خارجہ سکریٹری جیمز کلیورلی کے ساتھ بات چیت کریں گے اور کئی دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔"

مزید پڑھیں: کینیڈا نے سیاسی مجبوری کے لیے انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی: جے شنکر

واضح رہے کہ ہندوستان اور برطانیہ گزشتہ سال جنوری سے ایک آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں جس کا مقصد تخمینہ شدہ 36 بلین ڈالرز کی دو طرفہ تجارتی شراکت داری کو نمایاں طور پر توسیع دینا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت میں مذاکرات کے 13 دور گزر چکے ہیں۔ حکام کو امید ہے کہ دونوں ممالک میں 2024 میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل معاہدہ طے پا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.