ETV Bharat / state

یو جی سی نے جاری کیا اکیڈمک کیلنڈر - The new session could begin on October 18

یو جی سی کی جانب سے جاری رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ انڈرگریجویشن میں داخلے کا عمل یکم اگست 2021 سے شروع ہوگا، جبکہ نیا تعلیمی سیشن یکم اکتوبر 2021 سے شروع کیا جائے گا۔

یو جی سی نے جاری کیا اکیڈمک کیلنڈر
یو جی سی نے جاری کیا اکیڈمک کیلنڈر
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 5:44 PM IST

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے سیشن 2021-22 کے لیے اکیڈمک کیلنڈر اور امتحانات کے لیے رہنما خطوط جاری کر دیے ہیں۔

جس میں تمام یونیورسٹیوں کو 31 اگست 2021 سے پہلے آخری سال اور سمسٹر کے امتحانات منعقد کرانے کو کہا گیا ہے۔

یو جی سی کی جانب سے جمعہ کی دیر رات جاری رہنما خطوط میں سنہ 2021 میں بیچلر ڈگری کے لیے داخلے میں سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرنے کو کہا گیا ہے۔

یو جی سی نے کہا ہے کہ کالجز میں داخلہ کا عمل سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)، کونسل فار دی انڈین اسکول سرٹیفکیٹ ایگزامینیشن (آئی سی ایس ای) اور ریاستی بورڈ کے 12 کے نتائج کے اعلان کے بعد شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

یو جی سی نے رہنما خطوط میں کہا ہے کہ انڈرگریجویشن میں داخلے کا عمل یکم اگست 2021 سے شروع ہوگا، جبکہ نیا تعلیمی سیشن یکم اکتوبر 2021 سے شروع کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ یو جی سی نے تمام یونیورسٹیز کو داخلے کا عمل 30 ستمبر 2021 تک ختم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ خالی نشستوں کو پر کرنے کے لئے 31 اکتوبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔

یو جی سی نے کہا ہے کہ کسی بھی وجہ سے 12 ویں کے کسی بھی بورڈ کے نتائج میں تاخیر ہوتی ہے، تو نیا سیشن 18 اکتوبر سے شروع کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے 24 جون کو سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کو 31 جولائی تک 12 ویں کے نتائج جاری کرنے کی ہدایت دی تھی۔ وہیں ہماچل پردیش اور بہار سمیت کئی ریاستی بورڈز نے 12 ویں کے نتائج جاری کردیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.