ETV Bharat / state

یو جی سی امتحانات: سپریم کورٹ میں سماعت 10 اگست تک ملتوی - سماعت 10 اگست تک ملتوی

سپریم کورٹ نے ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ کورسز کے آخری سال کے امتحانات 30 ستمبر تک منعقد کرنے کی یونیورسٹی گرانٹ کمیشن ( یو جی سی ) کی گزشتہ چھ جولائی کی نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے۔

یو جی سی امتحانات: سپریم کورٹ میں سماعت 10 اگست تک ملتوی

author img

By

Published : Jul 31, 2020, 5:22 PM IST

جسٹس اشوک بھوشن ، جسٹس آر کے سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل بنچ نے جمعہ کے روز سالسٹر جنرل تشار مہتا اور عرضی گزاروں کے وکلا کی دلائل سننے کے بعد معاملے کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔ دریں اثنا مسٹر مہتا نے کہا کہ فی الحال کسی طالب علم کو یہ تاثر پیدا نہیں کرنا چاہئے کہ عدالت عظمیٰ میں معاملہ زیر التواء ہونے کی وجہ سے امتحان کا انعقاد نہیں کیا جائے گا اور طلباء کو اپنی تعلیم کی تیاری جاری رکھنی چاہئے۔

سماعت کے دوران عرضی گزاریش دوبے کی جانب سے پیش سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی دلیل دی کہ کئی ایسی یونیورسٹیوں میں آن لائن امتحان کے لئے ضروری سہولت موجود نہیں ہے ، جس پر عدالت عظمی نے کہا کہ آف لائن کا آپشن بھی ہے۔ اس پر مسٹر سنگھوی نے کہا ’’ لیکن بہت سے لوگ مقامی حالات یا بیماری کی وجہ سے آف لائن امتحان نہیں دے پائیں گے۔ انہیں بعد میں امتحان دینے کا متبادل فراہم کرنا مزید جھوٹ پیھلائے گا ‘‘۔ اس پر عدالت نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ طلباء کے مفاد میں ہے۔

دریں اثنا عدالت نے مہاراشٹر میں ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کی جانب سے کئے فیصلے کی کاپی ریکارڈ میں رکھنے کو کہا ہے اور سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.