ETV Bharat / state

Two Years of Delhi Riots: دہلی فساد کی دوسری برسی، متاثرین معاوضہ سے اب بھی محروم

دہلی فرقہ وارانہ فسادات کو آج 2 برس مکمل ہوچکے ہیں Two years of Delhi riots لیکن آج بھی فساد متاثرین کے دلوں میں فساد کے زخم باقی ہیں اور وہ در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

دہلی فساد متاثرین معاوضہ سے محروم
دہلی فساد متاثرین معاوضہ سے محروم
author img

By

Published : Feb 24, 2022, 10:01 PM IST

شمال مشرقی دہلی میں 2020 میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کو آج 2 برس مکمل ہوچکے Two years of Delhi riots ہیں۔ آج ہی کے دن دارالحکومت دہلی میں آزادی کے بعد سب سے بڑا فساد ہوا تھا اس فساد کے دوران 54 افراد کی موت ہوئی تھی جب کہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔

ویڈیو
فسادات کے بعد فساد زدگان کے لئے دہلی سرکار کی جانب سے معاوضے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن آج دو برس گزر جانے کے باوجود بھی فساد زدگان اپنے معاوضے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے Delhi Riots Victims Deprived of Compensation ہیں۔

ان دو سالوں میں فساد زدگان کی معاشی حالت کے ساتھ ساتھ دماغی توازن بھی خراب ہو چکا ہے، فسادات سے متاثرہ افراد اتنے پریشان ہو چکے ہیں کہ اب ان کے پاس اپنی دکان بیچنے کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

اس پورے معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شمال مشرقی دہلی کے موجپور علاقے میں جاکر ان دکانداروں سے بات کی جن کی دکانیں فسادات میں سب سے پہلے جلائی گئی تھیں حالانکہ دکانداروں نے اس امید پر قرضہ لے کر اپنی دکانوں کو تو از سرِنو تعمیر کرالیا کہ حکومت کی جانب سے جو اعلان اور وعدہ کیا گیا ہے اسے جلد پورا کیا جائے گا لیکن ان کے دلوں پر فسادات کے جو زخم ہیں وہ اب بھی باقی ہیں اور وہ حکومت کی جانب سے امداد کے لیے کیے گئے اعلان پر عمل آوری کی امید لیے انتظار میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.