ETV Bharat / state

دو اسکالرز پرائم منسٹر فیلو شپ کےلیے منتخب

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اسکالرز ماریہ خان اور ابجینا شبیر کو سنٹر فار نانو سائنس اینڈ نانو ٹکنالوجی کی جانب سے پرائم منسٹر ریسرچ فیلو شپ کےلیے منتخب کیا گیا۔

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 7:08 PM IST

Two scholars of Jamia Millia Islamia have been selected for the Prime Minister's Fellowship
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی دو اسکالرز پرائمنسٹر فیلو شپ کےلیے منتخب

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سنٹر فار سنٹر فار نانو سائنس اینڈ نانو ٹکنالوجی کے آفیشیٹنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر اورنگ زیب خرم حافظ نے بتایا کہ جامعہ کی دو اسکالرز کو پرائمنسٹر ریسرچ فیلو شپ کےلیے منتخب کیا گیا جبکہ ان دونوں خاتون اسکالرز کو پہلے دو کےلیے 70 ہزار روپئے فیلوشپ حاصل ہوگی، وہیں تیسرے سال 75 ہزار روپئے، چوتھے اور پانچویں سال کےلیے 80، 80 ہزار روپئے فیلو شپ ملے گی۔

ڈاکٹر اورنگ زیب خرم نے مزید بتایا کہ ہر فیلو پانچ سال تک سالانہ 2 لاکھ روپئے تحقیقی گرانٹ کے اہل بھی ہوں گے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے اسکالرز ماریہ خان اور ابجینا شبیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کے دیگر طلبا بھی تحقیق کے میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ طلبا کے بہتر مستقبل کےلیے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے اور جامعہ کی جانب سے طلبا کو ہرممکن مدد دی جاتی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اسکالر ماریہ خان ’ملٹی فنکشنل ہائبریڈ نانو مٹیریل بیس بائیو سنسرز فار ہیلتھ مانیٹیرنگ‘ پر تحقیق کر رہی ہیں۔ اس تحقیق کا مقصد یہ ہے کہ ’انتہائی حساس بائیو سینسرز کی تیاری کےلیے مائیکرو فیکٹری تکنیک کو استعمال کیا جائے‘۔

وہیں اسکالر ابجینا شبیر جو پروفیسر ایس ایس اسلام کی نگرانی میں نانو ٹکنالوجی پر پی ایچ ڈی کر رہی ہیں ’فیبریکیشن آف ہائی پرفارمنس انوڈ مٹیریل فار لی۔آئیون بیٹری‘ پر تحقیق کر رہی ہیں۔ انکی تحقیق کا مقصد روایتی بیٹریز میں غیرمعمولی تبدیلی کے ساتھ توانائی کے تقاضوں کو بہتر انداز میں پورا کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.