ETV Bharat / state

دہلی: دو سگی بہنوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں دو پولیس اہلکار گرفتار - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

دہلی کینٹ (Delhi Cantt) کے ساگر پور(Sagarpur) علاقے میں دو سگی بہنوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں کینٹ تھانہ پولیس (Cantt Police Station) نے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

دہلی: دو سگی بہنوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں دو پولیس اہلکار گرفتار

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 12:45 PM IST

جنوبی مغربی دہلی (South West Delhi) کے دہلی کینٹ علاقے میں تعینات دو پولیس اہلکاروں پر دو سگی بہنوں نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس نے دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس معاملے کی تصدیق ڈی سی پی ساؤتھ ویسٹ انگت پرتاپ سنگھ نے کی ہے۔

یہ معاملہ دو دن پرانا بتایا جارہا ہے۔ متاثرہ دونوں بہنیں ساگر پور کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔

انہوں نے دو پولیس اہلکاروں پر اجتماعی جنسی زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس معاملے میں لڑکیوں کی شکایت پر دہلی کینٹ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے جنسی زیادتی کا کیس درج کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ معاملہ جنسی زیادتی کا ہے یا نہیں ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ دونوں متاثرہ لڑکیوں کے مجسٹریٹ کے سامنے 164 کے تحت بیانات بھی لیے جائیں گے۔ اس معاملے میں دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وہیں پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ واقعہ شمشان گھاٹ کے اندر ہوا یا باہر۔

لڑکیوں نے جس شمشان گھاٹ (Graveyard) کا ذکر کیا ہے، وہ دہلی کینٹ پولیس اسٹیشن کے علاقے ساگر پور کالونی میں آتا ہے۔ پولیس لڑکیوں کے مقام کے آس پاس سی سی ٹی وی فوٹیج بھی چیک کررہی ہے، تاکہ واقعے کے بارے میں کچھ ثبوت مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: غازی آباد: 14 سال کا لڑکا جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

یہ بھی پڑھیں: دہلی: پولیس اہلکار کی پٹائی، ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.