ETV Bharat / state

Narela Fire Incident دہلی کے نریلا میں آتشزدگی سے دو کی موت - نریلا میں آتشزدگی

نریلا انڈسٹریل ایریا میں پلاسٹک کے جوتوں کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔ اس حادثے میں دو افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔ Fire in Narela Plastic Shoe Factory

دہلی کے نریلا میں آتشزدگی سے دو کی موت
دہلی کے نریلا میں آتشزدگی سے دو کی موت
author img

By

Published : Nov 1, 2022, 2:22 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے نریلا انڈسٹریل ایریا میں منگل کو ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) نے آج یہاں بتایا کہ تین لوگوں کو بچا لیا گیا، جبکہ فیکٹری میں کم از کم دو سے تین لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ Fire in Narela Plastic Shoe Factory

انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کو صبح تقریباً 9.35 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی اور اس کے بعد 10 فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے۔ ڈی ایف ایس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے بتایا کہ ڈی ایف ایس نے فیکٹری سے 3-4 لوگوں کو بچایا اور کچھ اور لوگ عمارت میں پھنسے ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Fire Broke out in Darbhanga دربھنگہ میں بجلی کے تار سے گاؤں میں لگی آگ، درجنوں گھر خاکستر

وہیں فیکٹری میں زبردست آگ لگنے کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اس دوران احتیاط کے طور پر اہلکاروں نے آس پاس کی عمارت کو بھی خالی کرالیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف ریلیف ریسکیو ٹیموں کے افسران اور ملازمین بھی موقع پر موجود ہیں۔ زخمیوں کا نریلا کے ستیہ وادی راجہ ہریش چندر اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ عمارت میں اس وقت کولنگ کا کام کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی عمارت میں تین سے چار افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.