آئی جی آئی ایئر پورٹ پر ٹرمینل 3 پر کسٹم ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے دو بھارتی مسافروں کو 499 گرام سونے کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
ایڈیشنل کمشنر جینت سہائے نے بتایا کہ جب دونوں مسافروں نے گرین چینل کراس کیا تو کسٹم افسروں کو ان پر شک ہوا، جس کے بعد افسروں نے ان کے سامان کی جانچ کی۔
اسی دوران ان کے پاس سے سونے کی چار چوڑیاں، 2 چین اور ایک کڑا برآمد کیا گیا، اس سامان کا کل وزن 499 گرام تھا، جس کی قیمت 17 لاکھ 76 ہزار ہے۔
پوچھ گچھ کے دوران مسافروں نے بتایا کہ وہ پہلے بھی 51 لاکھ سے زائد کی سونے کی اسمگلنگ کرچکے ہیں۔ کسٹم نے برآمد ہوئے سونے کو کسٹم ایکٹ کے سیکشن 110 کے تحت ضبط کرلیا ہے، ساتھ ہی سیکشن 104 کے تحت دونوں مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔