ETV Bharat / state

پی ٹی آئی کے فوٹو جرنلسٹ پر حملہ، دو افراد گرفتار - بولیرو کے ڈرائیور

غازی آباد پولیس نے بدھ کے روز کہا کہ دو روز قبل ضلع میں پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے فوٹو جرنلسٹ اور اس کی منگیتر پر حملے کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے فوٹو جرنلسٹ پر حملہ کرنے پر دو افراد گرفتار

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 1:17 PM IST

روی چودھری اور اس کی منگیتر ایک موٹرسائیکل پر تھے جو مراد نگر پولیس اسٹیشن کے علاقے میں گنگا کینال روڈ سے گزر رہے تھے جب ایک ایس یو وی میں سوار کچھ نامعلوم شرپسندوں نے پیر کے روز اس جوڑے کے ساتھ لڑائی جھگڑا کر دیا۔

مقامی پولیس نے ابتدائی طور پر اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن بعد میں اس معاملے میں کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

اس معاملے میں گزشتہ روز ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پولیس کی کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے میں استعمال ہونے والی بولیرو کار کو قبضے میں لے لیا ہے۔

چودھری کے مطابق یہ واقعہ گنگا کینال روڈ کے گنجان آبادی والے علاقے میں پیش آیا تھا۔ بولیرو کے ڈرائیور نے اسے اپنی گاڑی سے گزرنے سے روک لیا تھا اور اس پر اور اس کی منگیتر کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ جب چودھری نے اس پر اعتراض کیا تو ڈرائیور نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی کے فوٹو جرنلسٹ نے بتایا کہ اس کے بعد تین یا چار افراد گاڑی سے باہر نکلے اور انہیں مارنا شروع کردیا جبکہ کچھ دیگر افراد گاڑی کے اندر ہی رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.