ETV Bharat / state

دہلی: تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک - دارالحکومت دہلی میں ڈلائٹ سنیما۔

خاتون اور رکشا چلانے والے شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لوک نائک جے پرکاش ہسپتال میں بھیجا گیا ہے۔

accidenaccidentt
accident
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 3:32 AM IST

دارالحکومت دہلی میں ڈلائٹ سنیما کے قریب ایک تیز رفتار کار سوار نے نشہ کی حالت میں رکشا کو کچل دیا۔ اس دوران رکشا میں سوار خاتون اور رکشا چلانے والے شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے، جنہیں رام منوہر لوہیا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تیز رفتار کار سے کی ٹکر سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک

یہ واقعہ تقریبا رات 10:30 بجے دہلی گیٹ کے قریب پیش آیا۔ سفید رنگ کی کار جس کا نمبر hr26bc2297 ہے۔ اس کار کا ڈرائیور نشہ کی حالت میں کار چلا رہا تھا اسی دوران وہ کار کی رفتار پر قابو نہ پا سکا اور رکشا کے پرخچے اڑاتا ہوا آگے نکل گیا۔ حادثے کے بعد بھی کار سوار نہیں رکا اور بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

خاتون اور رکشا چلانے والے شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لوک نائک جے پرکاش ہسپتال میں بھیجا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والی خاتون پہاڑی بھوجلا کی رہنے والی تھی جو اپنے بچوں کے ساتھ رکشا سے سفر کر رہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.