ETV Bharat / state

دوغیر ملکی گرفتار، 22 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط - منشیات کنٹرول بیورو

این سی بی نے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے دو زیمبیائی شہریوں کو پانچ کلو 'عمدہ کوالٹی' کے ہیروئن کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔

دوغیر ملکی گرفتار ، 22 کروڑ روپے کی ہیروئن ضبط

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 7:44 AM IST

منشیات کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ہفتہ کے روز نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے دو غیر ملکی شہریوں کو 22 کروڑ روپے کی ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

ملزمان کی شناخت ملپائی جوشوا اور میمبی ولیم کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں زیمبی شہری ہیں۔

عہدیداروں کے مطابق ملزمین کو آج صبح اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل III میں روانگی کے دوران روکا گیا جب ان کے رویے سے سکیورٹی اہلکاروں میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے۔

سکیورٹی چیک کے دوران وہاں سے تقریبا 5.35 کلو ہیروئن ضط کی گئی جس کی قیمت 22 کروڑ روپے ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ یہ دونوں دبئی سے یہاں آئے تھے، انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں کو مزید تفتیش کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.