ETV Bharat / state

دہلی اقلیتی کمیشن کے دو سابق صدور کا لیفٹیننٹ گورنر کو خط

دہلی اقلیتی کمیشن کے دو سابق صدور کمال فاروقی اور ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے دہلی کے گورنر انیل بیجل کو ایک مشترکہ خط لکھتے ہوئے دہلی میں تیزی سے خراب ہوتی ہوئی فرقہ وارانہ فضا کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

author img

By

Published : Aug 12, 2021, 7:56 PM IST

دارالحکومت دہلی کی بگڑتی ہوئی فرقہ وارانہ صورتحال کے بارے میں دہلی اقلیتی کمیشن کے دو سابق صدور نے لیفٹیننٹ گورنر کو خط لکھا ہے۔

دہلی اقلیتی کمیشن کے دو سابق صدور کمال فاروقی اور ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے دہلی کے گورنر انیل بیجل کو ایک مشترکہ خط لکھتے ہوئے دہلی میں تیزی سے خراب ہوتی ہوئی فرقہ وارانہ فضا کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے مشترکہ خط میں سابق صدور نے کہا کہ پچھلے چند دنوں میں ہونے والے متعدد نفرت انگیز واقعات کا اگر سختی سے نوٹس نہ لیا گیا تو حالات اسی طرح بگڑ سکتے ہیں جیسے فروری2020 میں بگڑے تھے۔

اپنے مشترکہ خط میں سابق صدور نے دہلی میں ہونے والے حالیہ متعدد واقعات کی طرف اشارہ کیا ہے۔ مثلا جنتر منتر پر بغیر اجازت کے مظاہرہ جس میں مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی دی گئی اور ایک ہندو کارکن کے ذریعہ راہ چلتے ایک مسلمان کو دھمکی دینا اور جب پولیس افسر کے ذریعہ اس کو سمجھانے کی کوشش کی گئی تو اسے ہی معطل کر دیا گیا، جیسے معاملات کی طرف اشارہ کیا۔

مزید پڑھیں:دہلی پولیس کو دہلی کمیشن برائے خواتین کی نوٹس

اس کے علاوہ اس میں فرقہ پرستوں کے ایک گروپ کے ذریعہ روہنی سیکٹر 25 میں واقع درگاہ علی شاہ کو دس دن کے اندر خالی کرنے کی دھمکی دینے جیسے معاملات کی جانب بھی اشارہ کیا ہے۔

سابق صدور دہلی اقلیتی کمیشن نے اپنے مشترکہ خط میں لیفٹیننٹ گورنر سے کہا ہے کہ نفرت کی اس مہم کو اگر مخلصانہ اور سنجیدہ طور پر روکا نہیں گیا تو یہ اسی طرح کے حادثے کی طرف لے جائے گی جیسے کہ دہلی میں فروری 2020 میں دیکھا گیا تھا جس سے نہ صرف ہماری سیکولر شبیہ متاثر ہوتی ہے بلکہ پوری دنیا میں ہماری ہنسی اڑائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.