ETV Bharat / state

Training Camp For Haj Pilgrims دہلی میں عازمین حج کے لیے دو روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز - عازمین حج کے لیے دو روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز

دہلی کے لودھی روڈ پر واقع اسکوپ کامپلیکس میں وزارت اقلیتی امور کے زیر انتظام دو روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس تربیتی کیمپ میں عازمین حج کی خدمت کے لیے جانے والے پیرا ملٹری فورسز کے افسران، سول سروسز آفیسر سمیت طبی عملہ بھی موجود رہے۔

دہلی میں عازمین حج کے لیے دو روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز

author img

By

Published : May 13, 2023, 3:44 PM IST

دہلی میں عازمین حج کے لیے دو روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے لودھی روڈ پر واقع اسکوپ کامپلیکس میں وزارت اقلیتی امور کے زیر انتظام دو روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کا آغاز آج وزارت اقلیتی امور کی وزیر اسمرتی ایرانی نے کیا۔ اس تربیتی کیمپ میں عازمین کی خدمت کے لیے جانے والے پیرا ملٹری فورسز کے افسران، سول سروسز آفیسر، سمیت طبی عملہ بھی موجود رہے۔ اس دوران حج گائڈ لائن بھی ریلیز کی گئی۔

اس تربیتی کیمپ کا آغاز کرنے کے بعد اسمرتی ایرانی نے بتایا کہ رواں برس حج بیت اللہ کے لیے بھارت سے 1 لاکھ 75 ہزار عازمین حج پر روانہ ہوں گے، جس میں سے 1لاکھ 40 ہزار عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے سفر حج پر روانہ ہونے ہیں۔ ان عازمین کو سفر حج کے درمیان کسی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو اسی لیے ملک کے مختلف حصوں سے 173 طبی عملہ 129 ایڈمنسٹریٹو عملہ سمیت 450 لوگوں پر مشتمل ایک وفد بھارت سے روانہ ہوگا۔ ان 450 کی وفد میں رواں برس 129 خواتین بھی دیپوٹیشن کے لیے روانہ ہونے والی ہیں، جو اب تک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے امبارکیشن پوائنٹس میں حج کے خرچ کے مختلف پیمانہ ہونے پر جب ان سے سوال کیا گیا تو اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ملک میں ایمبارکیشن پوائنٹس کتنے ہوں اور کہاں ہو اس کا انتخاب ریاستی حکومتوں اور حاجیوں نے کیا ہے۔ اس کے بعد شہری ہوابازی کی وزارت نے ٹینڈر نکالا، جس میں ایئر لائنز کمپنیوں کے ذریعے بولی لگی۔ اس کے بعد ہی ان کا انتخاب عمل میں آیا حالانکہ عازمین نے خود درخواست لکھ کر بھیجی ہے کہ وہ کہاں سے جانا چاہتے ہیں۔ اسی حساب سے ایئر لائنز کمپنیوں نے اپنی اخراجات طے کیے ہیں حالانکہ جب ان سے گو ایئر سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کر بات ختم کردی کہ یہ معاملہ شہری ہوابازی کی وزارت کا معاملہ ہے۔ اس میں وہ فی الحال کچھ بھی نہیں کہہ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: Haj 2023 دہلی سے روانہ ہونے والے عازمین کو حج کی کتنی رقم ادا کرنا ہے۔۔؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.