ETV Bharat / state

Mukherjee Nagar Fire Case دہلی کے کوچنگ سینٹر میں آتشزدگی کے معاملے میں دو گرفتار

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 6:57 AM IST

شمالی دہلی کے مکھرجی نگر میں واقع کوچنگ سینٹر میں جمعرات کی دوپہر اچانک آگ لگ گئی۔ اس سلسلے میں دہلی پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ coaching center fire case in Delhi

دہلی کے کوچنگ سینٹر میں آتشزدگی کے معاملے میں دو گرفتار

نئی دہلی: دہلی کے مکھرجی نگر میں ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں آگ لگنے کے ایک دن بعد دہلی پولیس نے اس سلسلے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں کی شناخت شیویش مشرا (45) اور شیام سندر بھارتی (54) کے طور پر ہوئی ہے ۔ بعد ازاں دونوں عدالت سے ضمانت پر رہا ہوگئے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ تحقیقات کے دوران 12 طلباء اور عملے کے چار ارکان کے بیانات قلمبند کئے گئے۔ اس کے مطابق اس معاملے میں دونوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ جمعرات کو مکھرجی نگر پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 336/ 337/ 338/ 120 بی/ 34 کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جمعرات کو، پولیس نے کہا کہ اسے مکھرجی نگر علاقے میں بترا کمپلیکس کے بھنڈاری ہاؤس بلڈنگ کے اندرآگ لگنے کے بارے میں مکھرجی نگر تھانہ میں پی سی آر کال موصول ہوئی۔

پولیس عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اورامدادی کارروائی شروع کردی۔ پہلی اور دوسری منزل کے طلباء کو عمارت سے بچا لیا گیا، 61 طلبہ کو علاج کے لیے تین اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے پہلے کہا تھا کہ واقعہ کی جگہ کا معائنہ ضلع کرائم ٹیم کی ذریعہ کیاگیا تھا اور ایف ایس ایل، روہنی، دہلی کی فرانزک ٹیم نے بھی معائنہ کیاتھا۔ غورطلب ہے کہ جمعرات کی دوپہر دارالحکومت دہلی کے مکھرجی نگر علاقے میں ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں آگ لگ گئی تھی۔ گھبراہٹ میں باہر بھاگتے ہوئے کئی طلبہ زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: Fire in Mukherjee nagar دہلی کے کوچنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.