ETV Bharat / state

بین ریاستی گاڑی چور گروہ کے دو ملزمین گرفتار

پولیس نے ارجن عرف رانچو اور راشد نام کے دونوں ملزمین کے پاس سے چوری شدہ 3 بائک برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

Two accused of inter-state vehicle theft gang arrested
بین ریاستی گاڑی چور گروہ کے دو ملزمان پکڑے گئے
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 7:46 PM IST

نوئیڈا کوتوالی سیکٹر-20 کی پولیس نے بین ریاستی گاڑی چور گروہ کے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

بین ریاستی گاڑی چور گروہ کے دو ملزمان پکڑے گئے

پولیس نے ان کے پاس سے 3 مسروقہ بائیکس برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سیکٹر -26 جے پوریا پلازہ کے پاس سے پکڑے گئے ملزمان کی شناخت راشد اور ارجن عرف رانچو کے نام سے ہوئی ہے۔ راشد سیکٹر 39 کے سالار پور کا رہنے والا ہے جب کہ ارجن سیکٹر 44 کا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق گشت کے دوران پولیس کی ٹیم نے گاڑی چوری کے شبہ میں دو افراد کو پکڑا۔ تفتیش کے بعد چوری کی 3 بائیک برآمد ہوئیں۔ ان میں سے دو بائیک اسپلینڈر اور ڈسکور سیکٹر-31 اور فیز-2 سے چوری کی گئی تھیں۔

تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمین مغربی اتر پردیش، دہلی اور ہریانہ میں گاڑیاں چوری کر کے فروخت کرتے تھے۔ دونوں ملزمان پہلے بھی نوئیڈا اور دیگر شہروں سے گاڑیوں کی چوری سمیت دیگر وارداتوں میں جیل جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

مرادآباد: پولیس نےسائبر جرائم کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا

ملزمین گزشتہ کچھ دن سے نوئیڈا میں سرگرم تھے اور گاڑیاں چوری کررہے تھے۔ راشد کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں 8 اور ارجن کے خلاف 4 مقدمات درج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.