ETV Bharat / state

Murder in Delhi دہلی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار

دہلی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل کیس میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ ملزمان میں سے ایک بی اے فرسٹ ایئر کا طالب علم ہے۔ Murder of Delhi University student

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 2:55 PM IST

دہلی یونیورسٹی کے طالب علم کے قتل کیس میں دو ملزمان گرفتار

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے ساؤتھ کیمپس میں ایک طالب علم کو چاقو مار کر قتل کرنے کے معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے پیر کے روز یہ اطلاع دی کہ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت راہل (19) اور اس کے دوست ہارون (19) کے طور پر کی گئی ہے جو بی اے پروگرام کے سال اول کا طالب علم ہے۔ کیس میں ملوث مزید دو افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ دہلی یونیورسٹی کے ساؤتھ کیمپس میں اتوار کے روز اسکول آف اوپن لرننگ کے طالب علم کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتول نکھل چوہان (19) بی اے پولیٹیکل سائنس سال اول کا طالب علم تھا اور ملزم طلبہ بھی کلاس کے لیے کالج آئے تھے۔ کسی بات پر ملزم اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ کالج کے گیٹ کے باہر نکھل سے ملا اور اس کے سینے پر چاقو سے وار کردیا۔

وہیں جب اس معاملے میں ملزم ہارون کی والدہ سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے صاف بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کا بیٹا کالج کے قریب کیا کر رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کالج کیوں گیا۔ بتا دیں کہ اتوار کو طالب علم نکھل کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ لڑکی کو لے کر دونوں فریقین میں لڑائی ہوئی تھی۔ ساتھ ہی اس معاملے پر جانکاری دیتے ہوئے جنوبی مغربی دہلی کے ڈی سی پی منوج سی نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی کے ساؤتھ کیمپس میں ایک طالب علم کو چاقو مارنے کے معاملے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Two Sisters Died In Rapid Firing دہلی میں شرپسندوں کی فائرنگ میں دو بہنوں کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.