ETV Bharat / state

بل اور میلنڈا گیٹس کا طویل رفاقت کے بعد طلاق لینے کا اعلان

author img

By

Published : May 4, 2021, 8:15 AM IST

Updated : May 4, 2021, 8:35 AM IST

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رہنے والے بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس نے 27 سال بعد طلاق لینے کا مشترکہ فیصلہ کیا ہے۔ ٹویٹر پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے جوڑے نے کہا کہ ''ہمارے نزدیک اب ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہوئے ترقی نہیں کرسکتے۔''

Bill Gates
27 سال بعد بل گیٹس اور میلنڈا نے طلاق لینے کا مشترکہ اعلان کیا

ارب پتی جوڑے بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس نے شادی کے 27 سال بعد پیر کو ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ 'انہوں نے اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔

Bill Gates
بل گیٹس اور میلنڈا نے مشترکہ بیان جاری کیا۔

دونوں نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ ''ہمارے نزدیک اب ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہوئے ترقی نہیں کر سکتے۔''

بل گیٹس اور میلنڈا کی جانب سے مشترکہ طور پر سوشل میڈیا ٹویٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 'بہت زیادہ سوچ، غور و فکر اور اپنے رشتے پر بہت زیادہ کام کرنے کے بعد ہم نے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔'

دونوں کی ملاقات سال 1980 کے آخر میں ہوئی تھی، جب میلنڈا نے بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ میں نوکری کا آغاز کیا تھا۔ ان کے تین بچے ہیں۔

ان کی جانب سے ٹویٹر پر پوسٹ کیے جانے والے اعلامیے میں لکھا ہے کہ 'گذشتہ 27 سالوں کے دوران ہم نے تین قابلِ فخر بچوں کی پرورش کی ہے اور ایک ایسی فاؤنڈیشن بنائی ہے جو دنیا بھر میں کام کرتی ہے اور لوگوں کو صحت مند اور سود مند زندگی گزارنے میں مدد کر رہی ہے۔'

بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان کی کل دولت 124 ارب کے قریب ہے۔

انھوں نے یہ دولت 1970 کی دہائی میں مشترکہ طور پر قائم کی جانے والی دنیا کے سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے ذریعے کمائی۔

Last Updated : May 4, 2021, 8:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.