ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کے 24 ہزار سے زائد نئے کیسز، 167 افراد کی موت

دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری رہا اور اس دوران 24 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے اور 167 مزید مریضوں کی موت ہوئی جبکہ فعال کیسز 8799 سے زیادہ اور بڑھ کر 69799 سے تجاوز کر گئے۔

دہلی میں کورونا کے 24 ہزار سے زائد نئے کیسز

author img

By

Published : Apr 18, 2021, 7:07 AM IST

Updated : Apr 18, 2021, 12:15 PM IST

دہلی میں ہفتے کے روز نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے فعال کیسز میں یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔
دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 24357 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 827998 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 15414 مزید مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 746339 ہو گئی۔
اس دوران 167 مزید مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 11690 تک پہنچ گئی۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.47 فیصد رہ گئی ہے۔ ہلاکتوں کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔

دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 99230 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اسی کے ساتھ ہی اب تک ہوئے ٹیسٹ کی تعداد بڑھ کر 2.46 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس دوران دارالحکومت میں کنٹینمنٹ زورن کی تعداد بڑھ کر 11235 ہو گئی ہے۔

Last Updated : Apr 18, 2021, 12:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.