ETV Bharat / state

'ٹرمپ کیا بھگوان ہیں جو 70 لاکھ لوگ ان کا ستقبال کریں گے' - اسپیشل پروٹیکشن گروپ

کانگریس کے سینیئر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے اس ہفتے کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت دورے کے لیے مودی حکومت کی وسیع تر تیاریوں پر طنز کیا ہے۔

'ٹرمپ کیا بھگوان ہے جو 70 لاکھ لوگ ان کا ستقبال کرے'

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 1:27 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:13 PM IST

مسٹر ادھیر رنجن نے کہا کہ' ٹرمپ کیا بھگوان ہیں جو 70 لاکھ لوگ ان کا ستقبال کریں گے ، وہ اپنے مفاد کے لیے بھارت آرہے ہیں'۔

شیوسینا نے بھی ٹرمپ کے دورے کی تیاریوں پر مودی سرکار کو نشانہ بنایا ہے۔

شیوسینا نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی منتظر دورے کے لیے جاری تیاریاں جس طرح کی جارہی ہیں اسے دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ ہمیں غلام بنالیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کے بھارت کے دو روزہ دورہ کے لیے مودی سرکار اور گجرات حکومت نے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔

24 فروری کو موتیرا اسٹیڈیم کا افتتاح ٹرمپ اور مودی کے ذریعہ کیا جائے گا اور دونوں رہنما اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ موتیرا اسٹیڈیم کے افتتاح کے لیے بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

ٹرمپ اور مودی احمد آباد کے مشہور سابرمتی آشرم کا بھی دورہ کریں گے اور 22 کلو میٹر کے فاصلے پر ایک روڈ شو میں حصہ لیں گے۔ دونوں رہنما ریلی کے بعد موتیرا اسٹیڈیم جانے والی سڑک پر جائیں گے۔ جہاں دونوں رہنماؤں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

25 سینئر آئی پی ایس افسران کی سربراہی میں 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ، 24 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندر مودی کے گجرات میں روڈ شو کے لیے تعینات ہوں گے۔

اس بڑے پیمانے پر تعیناتی میں امریککہ کے سیکریٹ سروس کے عہدیداروں اور نیشنل سکیورٹی گارڈز (این ایس جی) اور اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) کے عہدیدار شامل ہوں گے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.