وقفہ سوالات شروع ہوتے ہیں ممبران کا نام لیا گیا تو تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی ایس آر) اور شیو سینا کے ممبران ہاتھوں میں تختیاں لیکر کھڑے ہوگئے ۔جی ایس ٹی میں ریاستوں کے حصے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے نعرے بازی شروع کردی۔
ان کی حمایت میں ترنمول کانگریس کے ارکان بھی اپنی جگہ پر کھڑے رہے۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ہنگامہ کرنے والے ارکان کو خاموش کراتے ہوئے کہا کہ ایوان میں رولنگ دی گئی ہے.
جس کے تحت جو بھی تازہ ترین معاملے ہوں گے، انہیں اس وقفہ سوال کے بعد اٹھانے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے بعد اپوزیشن کے ارکان خاموش ہو کر اپنے مقام پر بیٹھ گئے۔