ETV Bharat / state

'ٹی آر ایس کا مجلس سے کوئی اتحاد نہیں ہے' - حیدرآباد کی خبریں

تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی آر نے کہا کہ جس طرح ریاست ہماری ہے شہر بھی ہمارا رہے گا۔مئیر اور ڈپٹی مئیر بھی تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے رہیں گے۔

'ٹی آر ایس کا مجلس سے کوئی اتحاد نہیں ہے'

author img

By

Published : Nov 20, 2020, 6:49 AM IST

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کی دعویدار تلنگانہ راشٹریہ سمیتی نے پرانے شہر پر اپنی توجہ مرکوز کردی ہے۔

پارٹی کے کارگذار صدر کے تارک راماراونے پرانے شہر سے کم از کم 12 ڈیویژن میں کامیابی کا دعوی کیا ہے اور ساتھ ہی مجلس اور ٹی آر ایس کی دوستی پر رائے عامہ کے مغائر دعوی کرتے ہوئے ایک نئی سیاسی بحث چھیڑ دی ہے۔

ریاستی وزیربلدی نظم ونسق ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے صحافت سے ملاقات پروگرام کے دوران صاف طور پر اعلان کردیا کہ ٹی آر ایس اور مجلس کی کوئی دوستی نہیں ہے بلکہ ٹی آر ایس مجلس کے مضبوط گڑھ پرانے شہر میں مجلس کو شکست دیکر 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی جیسا کہ سابق میں 5 ڈیویژن میں کامیاب رہے اور اپنے وجود ثابت کرے گی۔

بی جے پی کو بھی منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ جس طرح ریاست ہماری ہے شہر بھی ہمارا رہے گا اور مئیر اور ڈپٹی مئیر بھی تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے رہیں گے۔

ٹی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر نے بی جے پی پر فرقہ پرستی کو ہوا دینے اور سماج میں منافرت پھیلانے کا الزام لگایا اور کہا کہ بی جے پی کے ناپاک عزائم کو تلنگانہ راشٹرا سمیتی غرق کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں:جی ایچ ایم سی انتخابات: سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.