دہلی پولیس کے جانب سے انسانی زنجیر بنانے کی اجازت نہیں ملنے کے باوجود بھی مقامی افراد نے جامع مسجد سے مٹیا محل تک انسانی زنجیر بنائے، اور 5 بجکر 17 منٹ پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس دوران معروف صحافی جون دیال اور فلمساز راہل روئے نے بھی جامع مسجد پہنچ کر اس خاموش احتجاج میں حصہ لیا۔
وہیں دوسری جانب جامع مسجد کے قرب و جوار میں واقع کریم ہوٹل کے تمام ملازمین بھی انسانی زنجیر میں شامل ہوئے۔
دہلی پولیس کا پہرا سخت ہونے کی وجہ سے انسانی زنجیر بنانے کے لیے محض 10 منٹ کا ہی وقت ملا اسی وقت میں لوگوں نے انسانی زنجیر بنانے کے عمل کو مکمل کیا۔