ETV Bharat / state

Heavy Vehicles Banned in Delhi: دہلی میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی سے ٹرانسپورٹرز ناراض

دہلی حکومت نے آلودگی کو قابو کرنے کے لیے سردیوں کے مہینوں میں دہلی میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ٹرانسپورٹرز کافی ناراض ہیں اور اس پابندی کی مخالفت کر رہے ہیں۔ Ban Heavy Vehicles In Delhi

دہلی میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی کے فیصلے سے ٹرانسپورٹر ناراض

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 7:29 PM IST

نئی دہلی: دہلی حکومت نے آلودگی کو روکنے کے لیے یکم نومبر سے 28 فروری 2023 تک باہر سے آنے والی ڈیزل سے چلنے والی میڈیم اور بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے ٹرانسپورٹرز نے شدید مخالفت کر رہے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے کار و بار پر برا اثر پڑے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے دہلی کا کاروبار ایسے وقت میں بند ہو جائے گا جب تہوار اور شادی کے موسم کی وجہ سے کاروبار بہت اچھا ہوتا ہے۔ Ban Heavy Vehicles In Delhi

ٹرانسپورٹرز نے حکومت کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (سی اے ٹی) کے قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال اور دہلی کے ریاستی صدر وپن آہوجا نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ سے ان پانچ مہینوں میں دہلی کا کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔ اس معاملے پر مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے، سی اے ٹی نے 29 جون کو دہلی کی بڑی کاروباری تنظیموں کی میٹنگ بلائی ہے۔ آہوجا نے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ سے پانچ مہینوں تک کوئی سامان دہلی نہیں آسکے گا کیونکہ دہلی میں سارا سامان دوسری ریاستوں سے ٹرکوں میں آتا ہے اور ٹرک ڈیزل پر چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طویل فاصلہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی ٹرک الیکٹرک یا سی این جی پر نہیں چل سکتا۔ اس نقطہ نظر سے حکومت کا یہ فیصلہ غیر منطقی ہے اور نتائج پر غور کیے بغیر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی اے آئی ٹی جلد ہی اس معاملے میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ سے ملاقات کرے گی اور اس فیصلے پر روک لگانے پر زور دے گی۔ اگر ضرورت پڑی تو مرکزی حکومت سے بھی مداخلت کرنے کی اپیل کی جائے گی۔ یہاں سی اے ٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری دیوراج باویجا اور آشیش گروور نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کے کاروبار مخالف رویہ کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں بڑی گاڑیوں کی آمد پر روک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.