ETV Bharat / state

رام لیلا میدان میں حلف برداری کی تقریب، ٹریفک روٹ میں تبدیلی - دہلی میں اروند کیجریوال اتوار کی رام لیلا میدان میں حلف

دارالحکومت دہلی میں اروند کیجریوال اتوار کی سہ پہر کو رام لیلا میدان میں تیسری بار وزیراعلی کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ ان کے ساتھ دیگر وزراء بھی حلف لیں گے۔

رام لیلا میدان میں حلف برداری کی تقریب، ٹریفک روٹ میں تبدیلی

author img

By

Published : Feb 15, 2020, 2:25 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 10:21 AM IST

اس پروگرام میں عوام کی بڑی تعداد کے آنے کی امید ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے انتظامات کیے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پنڈال کے پاس تک نہ آئیں۔ ہوسکتا ہے کہ انہیں وہاں جام کا سامنا کرنا پڑے۔

رام لیلا میدان میں پروگرام دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگا اور تقریبا 2 بجے تک چلے گا۔ اس کی وجہ سے رام لیلا میدان اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جام کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے انتظامات کیے ہیں۔

رام لیلا میدان میں حلف برداری کی تقریب، ٹریفک روٹ میں تبدیلی

پروگرام میں آنے والے لوگ 'سیوک سنٹر' کے اندر اور پیچھے اپنی گاڑیاں کھڑی کرسکیں گے۔ پروگرام میں آنے والے لوگوں کی بسیں ماتا سندری روڈ، پاور ہاؤس روڈ، والڈرم روڈ، راجگھاٹ پارکنگ، شانتی ون پارکنگ، راج گھاٹ سروس روڈ اور سمتا استھل کے قریب کھڑی کی جائیں گی۔ نیوز چینل کی او بی وین جواہر لال نہرو مارگ پر رام لیلہ میدان کے سامنے گیٹ نمبر 2 کے سامنے کھڑی ہوںگی۔

پولیس کے مطابق 'کسی بھی طرح کی دوسری گاڑیوں اور بسوں کی آمدورفت راج گھاٹ چوک، دہلی گیٹ چوک، گرو نانک دیو چوک کی طرف بند رہے گی۔ دہلی گیٹ چوک سے نیتا جی سبھاش مارگ ، پہاڑ گنج چوک سے اجمیری گیٹ تا ڈی بی جی روڈ، رامچرن اگروال چوک سے دہلی گیٹ تا بہادر شاہ ظفر مارگ، منٹو روڈ سے کملا مارکیٹ تا ویویکانند مارگ اور بارہ کھمبا روڈ سے ٹلسٹوائے مارگ تک رنجیت سنگھ فلائی اوور پر بسوں اور دوسری گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہوگی۔'

ٹریفک پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ رام لیلا میدان پروگرام میں شرکت کے لئے پہنچیں تو ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بات مانیں۔

جو لوگ پروگرام میں شرکت کے لئے نہیں آرہے ہیں انہیں پروگرام کے آس پاس کے علاقے سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لوگوں کو جام سے بچنے کے لئے میٹرو کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 10:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.