نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 218.99 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 18 کروڑ 99 لاکھ 72 ہزار 644 ویکسین دی گئی ہیں۔ Total Vaccination in India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 2724 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 28 ہزار 79 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.06 فیصد ہے۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 2.65 فیصد ہوگئی ہے۔ New Corona Cases in India
یہ بھی پڑھیں: India Corona Update گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے بارہ مریضوں کی موت
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2923 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 40 لاکھ 57 ہزار 544 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 91 ہزار 458 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں کل 89 کروڑ 70 لاکھ 79 ہزار 230 کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
یو این آئی