نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت پورے ملک میں 218.68 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 18 کروڑ 68 لاکھ 45 ہزار 847 ویکسین دی جاچکی ہیں۔ Total Covid 19 Vaccination in India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 3805 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 38 ہزار 293 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.09 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 1.29 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 5069 لوگ کووڈ سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل ملاکر 4 کروڑ 40 لاکھ 24 ہزار 164 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.73 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Corona Update بھارت میں کورونا کے 3615 کے نئے کیسز
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2 لاکھ 95 ہزار 416 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں مجموعی طورپر 89 کروڑ 53 لاکھ 49 ہزار 919 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یو این آئی