نئی دہلی: قومی کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت ملک بھر میں 218.52 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 18 کروڑ 52 لاکھ 16 ہزار 710 ویکسین دی گئی ہیں۔ Total Vaccination In India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 3947 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 39 ہزار 583 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.09 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 1.23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Corona Update ملک میں کورونا کے 4270 نئے کیسز
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 5096 لوگوں نےکووڈ سے نجات حاصل کی ہے۔ اب تک کل چار کروڑ 40 لاکھ، 19 ہزار 95 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.73 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 لاکھ 20 ہزار 734 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل89 کروڑ 50 لاکھ 54 ہزار 503 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یو این آئی