نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 217.68 کروڑ سے زیادہ کوو ڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 17 کروڑ 68 لاکھ 35 ہزار 714 ویکسین دی گئی ہیں۔ Total Vaccination In India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 4129 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 415 ہو گئی ہے۔
یہ متاثرہ کیسز کا 0.10 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 2.51 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 4688 افراد اس وبا سے نجات حاصل کرچکے ہیں ۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 40 لاکھ 298 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.72 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد میں کمی
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 64 ہزار 377 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 89 کروڑ 38 لاکھ 18 ہزار 805 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یو این آئی