نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 213.91 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 13 کروڑ 91 لاکھ 49 ہزار 934 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ Total Covid 19 Vaccination in India
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 5379 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہو کر 50 ہزار 594 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.11 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.67 فیصد تک ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: COVID-19 vaccination campaign کووڈ ویکسینیشن میں مہم میں 213.72 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگیں
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 7094 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 38 لاکھ 93 ہزار 590 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.70 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں تین لاکھ 71 ہزار 917 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ملک میں کل 88 کروڑ 80 لاکھ 68 ہزار 681 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یو این آئی