ETV Bharat / state

توہین عدالت کے معاملے میں پرشانت بھوشن کو سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ نے مبینہ طور پرقابل اعتراض ٹویٹ کے سلسلے میں بدھ کے روز معروف وکیل پرشانت بھوشن کے خلاف مجرمانہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔

Top Court Notice To Prashant Bhushan, Twitter On Tweets Against Judiciary
توہین عدالت کے معاملے میں پرشانت بھوشن کو سپریم کورٹ کا نوٹس
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 3:38 PM IST

سپریم کورٹ نے بھوشن کے قابل اعتراض ٹویٹ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف منگل کے روز توہین عدالت کی کاروائی شروع کی تھی۔

عدالت عظمیٰ نے بھوشن کے ساتھ ساتھ ٹویٹر انڈیا کو بھی فریق بنایا ہے۔ جسٹس ارون مشرا، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کرشن مراری کی بینچ نے اس معاملے میں مسٹر بھوشن کو نوٹس جار کرکے پوچھا ہے کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی مجرمانہ کاروائی کی جائے۔

اس دوران پرشانت بھوشن کی جانب سے توہین عدالت کے معاملے میں ٹویٹر انڈیا نے اپنا پلڑا جھاڑتے ہوئے کہا،’ ہمارا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔ آپ حکم دیں، ہم قابل اعتراض ٹویٹ ہٹانے کو تیار ہیں‘۔

اس معاملے کی اگلی سماعت پانچ اگست کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کے ریکارڈس کے مطابق منگل کے روز شام تین بج کر 48 منٹ پر بھوشن اور ٹویٹر انڈیا کے خلاف از خود نوٹس لیتے ہوئے ایس ایم سی (مجرمانہ) نمبر 1/2020 کا کیس درج کیا گیا۔

پرشانت بھوشن عدلیہ پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ وہ کووِڈ-19 وبا میں مہاجر مزدوروں کی خستہ حالی سے متعلق عرضیوں پر سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف کافی کھل کر بات کرتے رہے ہیں اور ان کی شدید نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔ یہ معاملہ 27 جون کے اس ٹویٹ سے متعلق ہے جس میں پرشانت بھوشن نے لکھا تھا،’ جب مستقبل میں مورخ یہ دیکھنے کے لیے گذشتہ چھ سال پر نظر ڈالیں گے کہ کیسے ایمرجنسی کی رسمی طور پر اعلان کے بغیر ہندوستان میں جموریت کو کچل دیا گیا ہے تو وہ اس بربادی میں سپریم کورٹ کے کردار کا ذکر خصوصی طور پر کرے گا اور بالخصوص گذشتہ چار چیف جسٹس آف انڈیا کے کردار کا‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.