دہلی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2020-21 میں داخلے کے لئے درخواست دینے کی آج آخری تاریخ ہے۔ اب تک 308948 طلبا درخواست دے چکے ہیں۔ نیز دہلی یونیورسٹی میں تقریباً 70 ہزار سیٹ ہیں، جس کے لئے 189628 طلباء نے رجسٹریشن فیس جمع کروائی ہے۔
دہلی یونیورسٹی میں اب تک 308948 طلباء نے تعلیمی سیشن 2020-21 کے لئے درخواست دی ہے، جن میں سے 189628 طلباء نے رجسٹریشن فیس بھی جمع کروائی ہے۔ اگر ہم زمرے کے بارے میں بات کریں تو جنرل زمرے کے لیے 126133، او بی سی 33429، ایس سی 21752، ایس ٹی 3707 ، ای ڈبلیو ایس 4607 طلبا نے درخواست دی ہے۔
پوسٹ گریجویشن میں 118802 طلباء نے رجسٹریشن کرایا ہے اور 11000 سیٹ کے لیے 82767 طلبا نے رجسٹریشن فیس جمع کروائی ہے۔ اس میں جنرل زمرے میں 45540، او بی سی 18532، ایس سی 11780، ایس ٹی 3066، ای ڈبلیو ایس 3849 طلبا نے درخواست دی ہے۔
واضح رہےکہ دہلی یونیورسٹی میں درخواست دینے کی آج آخری تاریخ ہے، لیکن امکان یہ ہے کہ درخواست کی تاریخ میں توسیع کی جاسکتی ہے۔