ETV Bharat / state

دہلی یونیورسٹی: دوسرے کٹ آف کے تحت داخلہ لینے کا آج آخری دن - آریہ بھٹ کالج

دہلی یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2021-22 کے لیے داخلے کا عمل جاری ہے۔ دوسرے کٹ آف کے تحت داخلہ لینے کا آج آخری دن ہے۔

دہلی یونیورسٹی
دہلی یونیورسٹی
author img

By

Published : Oct 13, 2021, 5:08 PM IST

دہلی یونیورسٹی میں انڈر گریجویٹ کورس کی 70 ہزار نشستوں پر پہلے کٹ آف کے تحت 36 ہزار سے زائد طلباء نے داخلہ لیا۔

اس کے ساتھ ساتھ سیکنڈ کٹ آف کے تحت 44 ہزار سے زائد طلبا نے داخلہ کے لیے درخواست دی ہے۔

اس کے علاوہ دوسرے کٹ آف کے داخلے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ عام زمرے کے طلبا کے لیے معروف کالجز سے اہم کورسز میں داخلہ کے مواقع ختم ہو جائیں گے۔

دہلی یونیورسٹی سے وابستہ آریہ بھٹ کالج کے داخلہ انچارج پروفیسر راجیش دیویدی نے کہا کہ دوسرے کٹ آف میں انگلش آنرز، پولیٹیکل سائنس میں جنرل کیٹیگری کے طلبا کے داخلے کے مواقع ختم ہو جائیں گے۔

رامجس کالج کے پرنسپل ڈاکٹر منوج کھنہ نے کہا کہ جنرل کیٹیگری کے طلبا کے لیے پولیٹیکل سائنس آنرز میں داخلے کا موقع تقریباً ختم ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ رامجس کالج میں پولیٹیکل سائنس آنرز کے دوسرے کٹ آف میں بھی سو فیصد کٹ آف طے کیا گیا تھا۔ دوسرے کٹ آف کے تحت طلبا 13 اکتوبر کی رات 11.59 بجے تک کالج میں داخلہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

کالج کے پاس 14 اکتوبر کی شام 5 بجے تک داخلہ منظور کرنے کا وقت ہے۔ اس کے علاوہ طلبہ 15 اکتوبر شام 5 بجے تک داخلہ فیس جمع کروا کر داخلہ یقینی بنا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.