نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 3 مارچ کے اہم واقعات درج ذیل ہیں:
1575 - بھارتی مغل بادشاہ اکبر نے تکروئی کی لڑائی میں بنگالی فوج کو شکست دی۔
1716- راجہ راؤ نند لال منڈلوئی نے اندور شہر کی بنیاد رکھی۔
1812 - امریکی کانگریس نے پہلا غیر ملکی امداد کا بل منظور کیا۔
1845 - فلوریڈا امریکہ کی 28ویں ریاست بنی۔
1857- چین اور فرانس برطانیہ کے درمیان جنگ ہوئی۔
1923 - ٹائم میگزین پہلی بار شائع ہوئی۔
1938 - سعودی عرب میں خام تیل دریافت ہوا۔
1974- ترکش ایئر لائنز کا ڈی سی10 طیارہ پیرس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تقریباً تمام افراد ہلاک ہو گئے۔
1983- ساتویں نان الائنڈ کانفرنس نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
1986- آج ہی کے دن آسٹریلیا ایکٹ کے نفاذ کے ساتھ ہی آسٹریلیا برطانیہ سے مکمل طور پر آزاد ہوا۔
2009- مسلح افراد نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی بس پر فائرنگ کر دی جو پاکستان کے شہر لاہور میں میچ کھیلنے جا رہی تھی۔
2013- اقوام متحدہ نے 3 مارچ کو 'ورلڈ وائلڈ لائف ڈے' کے طور پر منانے کا باضابطہ اعلان کیا۔
یو این آئی