ETV Bharat / state

Today in World History تاریخ میں آج کا دن - ہندوستان میں دس ا کتوبر کو کیا ہوا تھا

ہندوستان کی تاریخ میں آج ہی کے دن 10 اکتوبر سنہ 2014 کو ہندوستان کے کیلاش ستیارتھی کو نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ عالمی تاریخ میں 10 اکتوبر 2015 کو ترکی کے شہر انقرہ میں ایک امن ریلی میں بم دھماکے میں کم از کم 95 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے تھے۔ Historical Events of 10th October

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 7:27 AM IST

Updated : Oct 10, 2023, 10:43 AM IST

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔

1756 - برطانوی گورنر جنرل رابرٹ کلائیو نے کلکتہ پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے مدراس کی طرف کوچ کیا۔

1868 - کیوبا نے اسپین سے آزادی حاصل کرنے کے لیے بغاوت کی۔

1906۔ معروف ناول نگار آر کے نرائن کی پیدائش ہوئی۔

1910۔ وارانسی میں مدن موہن مالویہ کی صدارت میں پہلی آل انڈیا ہندی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

1942۔ سوویت یونین نے آسٹریلیا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی شروعات کی۔

1954۔ ہندستانی فلموں کی معروف اداکارہ ریکھا کی پیدائش ہوئی۔

1964۔ ٹوکیو میں ہوئے اولمپک کھیلوں کو پہلی مرتبہ دوردرشن پر نشر کیا گیا۔

1970۔ فجی نے آزادی حاصل کی۔

1971۔ امریکہ کے ایریزونا کے لیک ہواسو شہر میں لندن برج دوبارہ تعمیر کیا گیا۔ اسے برطانیہ سے خرید نے بعد توڑکر امریکہ لایا گیا تھا۔

1986۔ سین سلواڈور میں 7.5 کی شدت کا زلزلہ آنے سے 1500 لوگوں کی موت ہوگئی۔

1990۔ امریکہ کا 67 واں انسانی خلائی مشن ڈسکوری 11 خلا سے واپس آیا۔

1991- ہندوستان نے ورلڈ کیرم چیمپئن شپ کا ٹیم خطاب جیتا۔

1992- ہگلی پل ودیا ساگر سیتو کھولا گیا۔

1999- 2006 میں میلبورن میں کامن ویلتھ گیمز کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔

2000 - سری لنکا کے سابق وزیر اعظم سری ماو بندرانائیکے انتقال کر گئے۔

2001 - خالدہ ضیا نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔

2003- ہندوستان نے اسرائیل اور روس سے سات ایواکس بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے۔

2008- نجی شعبے کے سب سے بڑے بینک آئی سی آئی سی آئی بینک کے حصص میں زبردست گراوٹ درج کی گئی۔

2005۔ انجیلا مورکل جرمنی کی پہلی خاتون چانسلر بنیں۔

2011۔ پدم بھوشن یافتہ غزلوں کے بے تاج بادشاہ جگجیت سنگھ کا ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں انتقال ہوا۔

2014- ہندوستان کے کیلاش ستیارتھی کو نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔

2015- ترکی کے شہر انقرہ میں ایک امن ریلی میں بم دھماکے میں کم از کم 95 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 10, 2023, 10:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.