ETV Bharat / state

Today in World History تاریخ میں آج کا دن - دنیا میں اج کیا ہوا تھا

ہندوستان کی تاریخ میں آج ہی کے دن 24 اکتوبر 1618 کو مغل بادشاہ اورنگ زیب کی گجرات کے دوہاد میں پیدائش ہوئی۔ جبکہ 24 اکتوبر 1991کو اردو کی معروف ادیبہ عصمت چغتائی کا انتقال ہوا۔ عالمی تاریخ میں آج ہی کے دن 1945 کو اقوام متحدہ کی تشکیل وجود میں آئی۔ Historical Events of 24th October

Today in history
Today in history
author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 24, 2023, 6:47 AM IST

Updated : Oct 24, 2023, 10:46 AM IST

نئی دہلی: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 24اکتوبر کے اہم واقعات اس طرح ہیں:

1577 ۔چوتھے سکھ گرو رام داس نے امرتسر شہر کو قائم کیا،انہوں نے شہر کا نام تالاب امرت سروور کے نام پر رکھا گیا۔

1579 ۔جے سوئٹ پادری ایس جے تھامس ہندوستان آنے والے پہلے انگریز تھے ،وہ پرتگالی کشتی سے گوا پہنچے۔

1605 ۔مغل حکمراں جہانگیر آگرہ میں تخت نشین ہوئے۔

1618 ۔اورنگ زیب کی گجرات کے دوہاد میں پیدائش ہوئی۔

1657 ۔کلیان اور بھیونڈی مغلوں کی حکومت میں شامل۔

1851۔ کلکتہ اور ڈائمنڈر ہاربر کے درمیان پہلی تار لائن شروع کی گئی۔

1861۔ کیلی فورنیا کے جسٹس اسٹیفن کے فیلڈ نے امریکی صدر لنکن کو پہلا بین براعظمی ٹیلی گراف پیغام بھیجا۔

1914۔ مجاہد آزاد اور سماجی مصلح لکشمی سہگل کی پیدائش ہوئی۔

1915۔امریکی شہر نیویارک میں 25 ہزار خواتین نے ووٹنگ کے حق کے لئے مظاہرہ کیا۔

1940۔ عظیم فٹبال کھلاڑی پیلے کی پیدائش ہوئی۔

1945 ۔دوسری جنگ عظیم کے خاتمہ کے ایک مہینہ بعد تعاون، سکیورٹی، اقتصادی ترقی، انسانی حقوق، سماجی ترقی اور امن کے لئے 50 ممالک کے دستخط کے ساتھ اقوام متحدہ(یو این او) کی تشکیل عمل میں آئی ۔

1946 ۔راکٹ کے ذریعہ پہلی بار خلا سے زمین کی تصویر لی گئی۔

1947 ۔جموں و کشمیر پر پاکستانی قبائلیوں نے حملہ کیا۔

1948 ۔برنارڈ باروک نے سینیٹ میں جنگی تفتیشی کمیٹی کے سامنے ایک تقریر میں پہلی بار بار’سرد جنگ‘لفظ کا ستعمال کیا۔

1949۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کی بنیاد رکھی گئی۔

1967۔ ویسٹ انڈیز کے سابق تیز گیند باز اور موجودہ کمنٹیٹر ایان وشپ کی پیدائش ہوئی۔ انہوں نے 43 ٹسٹ میں 161 اور 84 ون ڈے میچوں میں 118 وکٹ حاصل کئے۔

1975 ۔بندھوا مزدوری روایات کو ختم کرنے کیلئے ایک نوٹیفکیشن لایا گیا اور اگلے ہی دن سے یہ عمل میں آگیاَ۔

1982 ۔ سدھا مادھون میراتھن میں دوڑنے والی پہلی ہندستانی خاتون بنی۔

1984 ۔کلکتہ میں ایسپلینیڈ اور بھوانی پور کے درمیان پہلی بار میٹرو ٹرین (انڈر گراؤنڈ ٹرین) شروع۔ اس کا فاصلہ چار کلومیٹر تھا۔

1991۔ اردو کی معروف ادیبہ عصمت چغتائی کا انتقال ہوا۔

2000 ۔جنوبی کوریا نے طویل فاصلوں کے میزائلوں کے تجربے کا اعلان کیا۔

2001 ۔ناسا کے 2001مارس اوڈیسی خلائی راکٹ نے کامیابی کے ساتھ مریخ کے چاروں جانب مدار میں داخل۔

2003۔ لندن میں آخری کمرشل سپرسونک کانکورڈ طیارہ اترا۔

2004 ۔برازیل نے خلا میں پہلا کامیاب راکٹ کا ٹسٹ کیا۔

2005 ۔نیوزی لینڈ - ہندوستان نئی فضائی خدمات معاہدہ کرنے پر رضامند۔

2013۔ معروف ہندوستانی پلے بیک سنگر اور پدم بھوشن ایوارڈ سے سرفراز منا ڈے کا انتقال ہوا۔

2017۔ مشہور ٹھمری گلوکارہ گریجا دیوی کا انتقال ہوا۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 24, 2023, 10:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.