نئی دہلی: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 12 دسمبر کے کچھ اہم واقعات حسب ذیل ہیں :
1758۔فرانس کے جنرل لالی نے انگریزوں کے قبضہ والے مدراس قلعہ کا محاصرہ کیا۔ لیکن تقریباََ تین مہینے کے بعد اسے وہاں سے پیچھے ہٹنا پڑا۔
1800۔واشنگٹن کو امریکہ کی راجدھانی بنایا گیا۔
1822۔ امریکہ نے میکسکو کو ایک آزاد ملک کے طور پر منظوری دی۔
1872۔ مجاہد آزادی اور ہندو مہا سبھا کے صدر بال کرشن شیو رام منجے کی پیدائش ہوئی۔
1882 بنگالی ادیب بنکم چندر چٹوپادھیائے کاناول آنند مٹھ شائع ہوا۔
1884۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹسٹ میچ کھیلا گیا۔
1901 رویندر ناتھ ٹیگور نے شانتی نکیتن میں برہمچاریہ آشرم قائم کیا۔
1911انگلینڈ کے شہنشاہ جارج پنجم اور ملکہ میری نے ’دلی دربار‘تقریبات کے ساتھ ہندوستان کی راجدھانی کلکتہ سے دہلی منتقل کی۔
1911۔شہنشاہ نے بنگال کی پہلی تقسیم کو کالعدم قرار دیا۔
1916 فرانس کے موڈین میں ٹرین حادثہ میں 543 افراد ہلاک ہوئے۔
1917۔ یوروپ کے پہاڑی سلسلے آلپس میں ٹرین حادثے میں 543 لوگوں کی موت ہوئی۔
1923۔ اٹلی میں پو ندی پر بنے باندھ پھٹنے سے 600 لوگ مارے گئے۔
1932 سویت روس اور چین کے درمیان سیاسی تعلقات بحال ہوئے۔
1936۔ چین کے رہنما چیانگ کائی شیک نے جاپان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1955۔ہند۔چین جنگ کا خاتمہ اور ویتنام کی تقسیم کے بعد امریکہ نے ہنوئی میں واقع اپنا ہائی کمیشن بند کیا۔
1959۔امریکہ کے صدر بی ڈی آئزن ہارور نئی دہلی پہنچے۔ آزاد ہندستان کا دورہ کرنے والے وہ پہلے امریکی صدر تھے۔
1959۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کرشناماچاری سری کانت کی پیدائش ہوئی۔
1964 مشہور ہندی شاعر متھیلی شرن گپت کا انتقال ہوا۔
1970 سوویت روس نے زیرزمین ایٹمی تجربہ کیا۔
1971۔ ہندوستانی پارلیمنٹ نے سابق راجاؤں کو دی جانے والی سہولیات اور خرچ کا التزا منسوخ کیا۔
1975 سعودی عرب میں گیس اسٹوو پھٹنے سے لگی آگ میں 138 لوگوں کی جل کر موت ہوگئی۔
1992 حیدرآباد میں واقع حسین ساگر جھیل میں مہاتما بدھ کا بہت بلندمجسمہ لگایا گیا۔
1992 فلورنس جزیرے میں 75 شدت کے زلزلہ کے بعد سنامی میں تین لوگوں کی موت ہوگئی۔
1996۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گنگاکے پانی کی تقسیم کے سلسلے میں سمجھوتہ ہوا۔
2000۔ جنتا دل (یو) کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیراعلی جے ایچ پٹیل کا بنگلورو میں انتقال ہوا۔
2007۔ پیرو کی ایک عدالت نے سابق صدر البرٹو فوجیمارو کو چھ برس قید اور 13000 ڈالر جرمانے کی سزا سنائی۔
یو این آئی