مرکز کی مودی حکومت کے خلاف حزب اختلاف آئندہ لوک سبھا انتخابات میں عظیم اتحاد کی تشکیل پر دوبارہ غور کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حزب اختلاف کی پارٹیاں ریاستوں میں حریف ہونے کے باوجود بھی آپس میں مل کر انتخابات میں حصہ لینے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ملک کے دو اہم حزب اختلاف رہنما نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار اور آندھرا پردیش کے وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو نے راہل گاندھی پر زور دیا ہے کہ وہ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی اور دہلی میں اروند کیجروال کی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کریں۔
اروند کیجروال نے راہل گاندھی پر عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے پر الزام عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے دہلی کے سات پارلیمانی سیٹوں میں سے چھ پر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مرکزی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہےکہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بنگال میں چھ سٹیں ہیں جو نہ بی جے پی اور نہ ہی ترنمول کانگریس کی ہوں گی۔ اس میں چار کانگریس اور 2 سی پی آئی (ایم) کی ہوںگی۔
سی پی ایم کے رہنما سیتارام یچوری نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان چھ سیٹوں میں آپس میں مقابلہ نہیں ہونا چاہیے۔ مل بیٹھ کر کوئی راہ نکالنی ہوگی۔