ETV Bharat / state

مہوا موئترا کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ، ایتھکس کمیٹی کی رپورٹ لوک سبھا میں منظور - ترنمول کانگریس کے لیڈر سدیپ بندیوپادھیائے

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آج پانچواں دن ہے۔ ایتھکس کمیٹی نے لوک سبھا میں ٹی ایم سی کی ایم پی مہوا موئترا کے خلاف کیش فار کیوری کے الزامات پر رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں مہوا موئترا کی پارلیمنٹ کی رکنیت کو منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی۔ رپورٹ میں مہوا کے خلاف الزامات کو سنگین قرار دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

مہوا موئترا کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ، ایتھکس کمیٹی کی رپورٹ لوک سبھا میں منظور

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 3:26 PM IST

Updated : Dec 8, 2023, 5:47 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن کے زبردست ہنگامے کے درمیان، ترنمول کی رکن اسمبلی مہوا موئترا سے متعلق اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ آج ایوان کی میز پر پیش کی گئی۔ تاہم ہنگامہ کے باعث ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی دوپہر 12 بجے ایوان کا اجلاس ہوا، پریذائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ضروری دستاویزات ایوان میں پیش کرنے کے لیے نام پکارنا شروع کیا، ویسے ہی کانگریس، ترنمول کانگریس، بہوجن سماج پارٹی، دراوڑ منیتر گژگم، راشٹر وادی کانگریس پارٹی، شیو سینا ٹھاکرے دھڑے اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کھڑے ہو کر نعرے لگانے شروع کر دیے - بھارت کی بیٹی کا اپمان بند کرو، ناری پر آکرمن بند کرو، مودی سرکار کی ہائے ہائے۔

دریں اثنا، اخلاقایات کمیٹی کے چیئرمین ونود سونکر نے ایوان کی میز پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ’’میں ایوان کی میز پر اخلاقیات کمیٹی کی پہلی رپورٹ پیش کرتا ہوں۔‘‘ اس کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ اس دوران اپوزیشن ارکان کا شور شرابہ اور نعرے بازی یز ہوگئی۔ اس پر مسٹر اگروال نے ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

ترنمول کانگریس کے لیڈر سدیپ بندیوپادھیائے نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ پارٹی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے بارے میں ایتھکس کمیٹی کی رپورٹ کی ایک کاپی انہیں فراہم کرائی جائے اوراس پر غور و خوض کے لئے 48 گھنٹے کا وقت دیا جائے۔ ترنمول کانگریس کے رکن کلیان بنرجی نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ لوک سبھا کی اخلاقیات کمیٹی کے چیئرمین ونود سونکر نے کمیٹی کی رپورٹ پیش کی ہے اور اس پر دوپہر 2 بجے بحث ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے نام لئے بغیر بی جے پی کو پاکٹ مار کہا

بنرجی نے کہا کہ لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کے لیڈر سدیپ بندوپادھیائے نے لوک سبھا کے اسپیکر کو ایک خط لکھ کر کہا ہے کہ انہیں رپورٹ کی ایک کاپی فراہم کرائی جائے اور ایوان میں بحث کرانے سے پہلے ترنمول کانگریس کو اس پر غور کرنے کے لیے کم از کم 48 منٹ کا وقت دیا جائے۔

Last Updated : Dec 8, 2023, 5:47 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.